صوبائی وزیر اطلاعات جناب فیاض الحسن چوہان صاحب نے نور تھلیسیمیا کا دورہ کیا

22-Oct-2020

img

صوبائی وزیر اطلاعات جناب فیاض الحسن چوہان صاحب نے نور تھلیسیمیا کا دورہ کیا اور تھلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کیٔے۔جناب فیاض الحسن صاحب مریض بچوں سے مل کر بہت خوش ہوۓ اور ان سے بات چیت کی جس سے ان کا حوصلہ بلند ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات جناب فیاض الحسن چوہان صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ ان کی فلاح و بہبود کے لئے عوام سے ہر ممکن تعاون کرنے کی تلقین کی تاکہ ان بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکے۔ اس موقع پر چوہان صاحب نے میڈیکل شعبے کے انچارج ڈاکٹر حسیب سے گفتگو کی اور نور تھلیسیمیا فاؤنڈیشن کے مریض بچوں کے علاج اور انکو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور نور تھلسیسمیا فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹرنور تھلیسیمیا فاؤنڈیشن احمد وقاص اور سجا د احمد چیمہ نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا ۔