کے ڈائریکڑآپریشن ڈینیل نے نورتھلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا Deaf Reach School & College Foundation

22-Oct-2020

img

Deaf Reach School & College Foundation کے ڈائریکڑآپریشن ڈینیل نے نورتھلیسیمیا فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے ۔Daniel M. Lathierنے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئےامید ظاہر کی کہ وسائل رکھنے والے لوگ انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں کو مزید تعاون فراہم کریں گے ۔ نور تھلیسیمیا فاؤنڈیشن کے ڈائریکڑ سجاد احمد چیمہ اور وقاص ریاض نے آنے والے مہما نوں کو ادارے کی ارض ومقاصدسے آگاہ کیا سجاد احمد چیمہ نے کہا کہ حکومت کو چاہیے اسمبلی میں قانون پاس کرائےکہ تمام سرکاری ملازمین سال میں ایک دفعہ خون کا عطیہ کریں گے تاکہ نور تھلیسیمیا فاؤنڈیشن اور اس جیسے اداروں کو خون کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ڈائریکٹر وقاص ریاض نے کہا کہ حکومت اسمبلی میں قانون پاس کرائے کہ شادی سے پہلے عورت اور مرد کا تھلیسمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیاجائے اس سے مللک میں تھلیسیمیا ختم کرنے میں مدد ملے گی ۔ ڈاکٹر حسیب نے بچوں کے علاج معالجے اور عثمان ٹیکنالوجیسٹ نے لیب کے متعلق بریفینگ دی