World Thalassemia Day 2022

09-May-2022

World Thalassemia Day Award

انٹرنیشنل تھلیسیمیا ڈے پر سیمنارمنعقد کیا گیا جس میں کئی این جی اوز کو دعوت دی گئی اورایوارڈز سے نوازہ گیا جس میں نور تھلیسیسمیا فاؤنڈیشن کو بھی بہترین کارکردگی اور خدمتِ انسانی میں بڑھ چڑھ کر معصوم مریض بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا ۔ جس میں مریض بچوں میں بروقت خون کی منتقلی کے عمل اور روز مرہ کی ادویات کی فراہمی شامل ہے۔ یہ ایوارڈ سابقہ ہیلتھ منسٹر یاسمین راشد اور نوبل انعام کے لیے نام زد ڈاکڑ امجد ساقب نے نور تھلسیسمیا فاؤنڈیشن کے ڈائریکڑ سجاد چیمہ کو دیا ۔ جس پر سجاد چیمہ صاحب نے اپنے تقریر میں سب کا شکریہ ادا کیا اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ پولیو اور ڈینگی کی طرح تھلسیسیمیا ہیموفیلیا جیسے مرض جان لیوا مریض میں مبتلا بچوں کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیں اور مزید کہا کہ تھلیسیمیا کی بھی پرنٹ اور الیکڑونک میڈیا پر مہم چلائی جائے تاکہ لوگوں میں اس سے متعلق آگاہی پیدا ہو۔ نور تھسلیسیمیا فاؤنڈیشن اپنے طور پر مریض بچوں کے صحت مند مستقبل کے لیے بھر پور کام کر رہا ہے لیکن اگر گورنمنٹ سب اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے اور ان بچوں کے لیے بھی فنڈز مقرر کرے تو تھلیسیمیا کا خاتمہ ممکن ہے

Gallery