ایکس چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوراؤضمیرالدین نے نور تھلیسیمیافاؤندیشن کا دورہ کیا

22-Sep-2020

ایکس چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوراؤضمیرالدین نے نور تھلیسیمیافاؤندیشن کا دورہ کیا

ایکس چیف ایگزیکٹوآفیسرلیسکوراؤضمیرالدین نے نور تھلیسیمیافاؤندیشن کا دورہ کیا اور مریض بچوں میں تحائف اور میڈیسن بھی تقسیم کی۔ چیف ایگزیکٹواس موقع پر ڈائریکڑ نور تھلیسیمیا فاؤندیشن سجاد احمد چیمہ اور احمد وقاص ریاض سے کہا کہ ہم آ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان بچوں کی خدمت کریں گے اور اس ادارےسے منسلک رہیں گے جو دن رات ایک کر کے ان بچوں کی زندگی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوشش کر رہے ہیں ۔ ہمارا بھی فرض ہے خون کے ہر قطرے سے ان بچوں کی جان بچانے میں مدد کریں کیونکہ یہ بچے ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں ۔اس سلسلے میں ڈاکٹر حسیب نے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے علاج کے لیے کیے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی۔ لیب ٹیکنالو جسٹ عثمان بچوں کے بلڈ ٹیسٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ تقریب کے اختتام پر ڈائریکڑ نور تھلیسیمیا فاؤندیشن سجاد احمد چیمہ اور احمد وقاص ریاض نے معززمہمان کا شکریہ ادا کیا۔

Gallery